وزیر اعظم نوازشریف سے قطر کے وزیر دفاع کی ملاقات ، سپر مشاق اور جے ایف 17طیارے خریدنے کی خواہش کا اظہار

وزیر اعظم نوازشریف سے قطر کے وزیر دفاع کی ملاقات ، سپر مشاق اور جے ایف 17طیارے ...
وزیر اعظم نوازشریف سے قطر کے وزیر دفاع کی ملاقات ، سپر مشاق اور جے ایف 17طیارے خریدنے کی خواہش کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیرا عظم نوازشریف سے قطر کے وزیر دفاع نے ملاقات کی  اور اس ملاقات کے دوران مہمان وزیر دفاع نے  مشاق اور جے ایف 17تھنڈر طیارے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

ایکسپریس ٹربیون کےمطابق قطر کے وزیردفاع نے کہاکہ ”ہم پاکستان سے سپر مشاق اور جے ایف 17تھنڈر طیارے خریدنے اور فوجی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں “ ۔ قطر کے وزیر دفاع خالد بن محمد العطیہ کا مزید کہنا تھا کہ قطر پاکستان و ترقی کی مدد سے ہتھیاروں کی تیار ی میں بھی دلچسپی رکھتا ہے ۔ انہوں نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے میں جانی نقصان پر امیر قطر کی جانب سے گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار بھی کیا ۔” دہشتگردی کے واقعے پر قطر کے عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں“۔

سندھ ہائیکورٹ نے شام تک تمام شراب خانے بند کرانے کا حکم دیدیا

وزیر دفاع کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان کے تعاون اور مدد سے ہم اپنے فوجی ہارڈویئر کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں تاکہ خطے میں موجود دہشت گردی کے خطرات سے نمٹا جا سکے ۔  قطر دہشتگردی کے ناسور کا سامنا کرنے کیلئے ٹریننگ اکیڈمی تشکیل دینا چاہتا ہے جس کیلئے ہمیں پاکستانی ماہرین کی خدمات اور عملی مہارتوں سے استفادہ کرنا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ قطر اور پاکستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں جو مستقبل میں مزید مستحکم ہونگے ۔ ”پاکستان ترکی اور قطر فوجی سازو سامان ملکر تیار کرنے کے حوالے سے معاہدے کر سکتے ہیں جبکہ پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی کی درآمد کے بعد تجارتی تعلقات مزید فروغ پا سکتے ہیں ۔
وزیر اعظم نے امیر قطر کے دادا کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ربھی کیا۔
وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد وزیر دفاع آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملے اور سیکیورٹی تعاون اور دفاع سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قطر کے وزیر دفاع نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور علاقائی امن اور استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف بھی کی ۔ وزیر دفاع نے یادگار شہداءپر پھول بھی چڑھائے ۔

مزید :

قومی -