کوئی بھی طاقت 2نومبر کو دھرنا نہیں روک سکتی ،اگر کارکنوں کو کسی نے روکا تو پھراسی کا نقصان ہو گا:عمران خان

کوئی بھی طاقت 2نومبر کو دھرنا نہیں روک سکتی ،اگر کارکنوں کو کسی نے روکا تو ...
کوئی بھی طاقت 2نومبر کو دھرنا نہیں روک سکتی ،اگر کارکنوں کو کسی نے روکا تو پھراسی کا نقصان ہو گا:عمران خان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی طاقت 2نومبر کا دھرنا نہیں روک سکتی ،اگر کسی نے کارکنوں کو روکنے کی کوشش کی تو اس کا اپنا ہی نقصان ہو گا کیونکہ لوگ فیصلہ کر چکے ہیں کہ وزیراعظم کو گھر جانا ہو گا یا احتساب کے لیے خود کو پیش کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ انصاف کے اداروں کو بتا نا چاہتا ہوں پر امن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے ،حکومت ہمارے آئینی حق کو نقصان پہنچا رہی ہے ۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد قانونی ماہرین اور پارٹی رہنماوں سے مشاورت کے بعد بنی گالا میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اداروں کو تباہ کردیا ،لوگوں کو خرید لیا اور دو قومی نظریے کو نقصان پہنچا یا ہے ،نواز شریف کے خلاف دو نومبر کو دھرنا ضرور ہو گا ۔ان کاکہنا تھا کہ احتجاج کو روکنے کے لیے پولیس لوگوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے ،حکومت ٹرانسپورٹرز کے ذریعے دھمکیاں دے رہی ہے اور احتجاج کو روکنے کے لیے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں ،احتجاج ہمارا آئینی حق ہے اور حکومت غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے ہمارے احتجاج کو روکنا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت جو مرضی کر لے لوگوں کو اسلام آباد آنے سے نہیں روک سکتی کیو نکہ لوگوں نے فیصلہ کر لیا ہے ۔

انہوں نے پنجاب پولیس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس یہ نہ بھولے کے ان کے ہاتھوں پر سانحہ ماڈل ٹاون کے 14افراد کا خون ہے ،شریف برادران تو چلے جائیں گے لیکن پنجاب پولیس کو کون بچائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ دھرنے میں اگر پولیس نے کارکنوں پر تشدد کیا تو پولیس کو چھپنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی ۔شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس سنی ،ان کو بہترین اداکاری کا ااکیڈمی ایوارڈ ملنا چاہیے ،شہباز شریف نے پریس کانفرنس میں جھوٹ بولا جس پر انہیں شرم آنی چاہیے۔

مزید : قومی /اہم خبریں