معروف ہالی ووڈ اداکارنکولس کیج کی نئی فلم پاکستان میں فلمانے کا فیصلہ

معروف ہالی ووڈ اداکارنکولس کیج کی نئی فلم پاکستان میں فلمانے کا فیصلہ
معروف ہالی ووڈ اداکارنکولس کیج کی نئی فلم پاکستان میں فلمانے کا فیصلہ

  

ؒاسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی ووڈ کے معروف اداکارنکولس کیج اپنی نئی آنیوالی فلم کیلئے پاکستان آئیں گے جہاں وہ اسامہ بن لادن کی تلاش سے متعلق  کہانی پر مبنی فلم بنائیں گے ، ’آرمی آف ون فیچرز‘نامی فلم میں نکولس کیج ’گیری‘کاکرداراداکررہے ہیں جس کی زندگی کا کوئی مقصد ہی نہیں۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ایک دن گیری کی دیوتا (رسل برانڈ) سے ملاقات ہوتی ہے اور پاکستان جاکر اسامہ بن لادن کوپکڑنے کی ہدایت کی جاتی ہے جس کے بعد دنیا کے سب سے مطلوب شخص کی تلاش کیلئے سفر کا آغاز ہوتاہے ۔پی آئی اے کے ذریعے پاکستان پہنچنے کے بعد ایک پٹھان ٹیکسی ڈرائیور کی خدمات حاصل کرتاہے اور بعد میں گدھے پر بھی محوسفردیکھاگیاجبکہ ٹی وی پر اسامہ بن لادن کو دیکھ کر نکولس کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔

مزاحیہ ٹریلر میں دیکھا جاسکتاہے کہ اسلام آباد میں ڈھیلوں سے شروع ہونیوالے ناممکن مشن کیلئے ملک بھر میں جاتاہے اور بعد میں دیوتا خود ہی ٹرک میں سوارہوکر اس مشن میں شامل ہوجاتاہے جبکہ امریکی کامیڈین اوراداکارہ وینڈی مکلینڈن کا مرکزی کردار بھی متوقع ہے ۔

مزید : تفریح