اسلا آباد بند کرنے کا معاملہ ”اس عدالتی فیصلے کو نہیں مانتے،اب ہم ۔۔۔“تحریک انصاف نے واضح اعلان کردیا ،نیا خطرہ پیدا ہو گیا 

اسلا آباد بند کرنے کا معاملہ ”اس عدالتی فیصلے کو نہیں مانتے،اب ہم ۔۔۔“تحریک ...
اسلا آباد بند کرنے کا معاملہ ”اس عدالتی فیصلے کو نہیں مانتے،اب ہم ۔۔۔“تحریک انصاف نے واضح اعلان کردیا ،نیا خطرہ پیدا ہو گیا 

  

اسلا م آباد (مانیٹر نگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے دو نومبر کو اسلام آباد بند نہ کرنے کے عدالتی حکم نامے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے کہاہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم سے متفق نہیں ،عدالت نے تحریک انصاف کا موقف سنے بغیر حکم نامہ جاری کیا ۔انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس شوکت علی کا تعصب واضح ہو گیا ہے ،ان کے سامنے پیش نہیں ہو نگے بلکہ حکم نامے کے خلاف اپیل دائر کریں گے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف اور انتظامیہ کو 2نومبر کو شہر بند کرنے سے روک دیا

بنی گالا میں عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نعیم بخاری نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہمارا موقف سنے بغیر حکم نامہ جاری کیا جو یکطرفہ اور غیر جانبدارانہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم غور کر رہے ہیں کہ ہائی کورٹ نے کس قانون کے تحت حکم نامہ جاری کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے یہ حکم نامہ اپنے دائرہ اختیار سے باہر نکل کر جاری کیا ہے ۔اس موقع پر چیئر مین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ دونومبر کے جلسے کو کوئی بھی طاقت نہیں روک سکتی کیونکہ اب لوگوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ کرپشن زدہ وزیراعظم سے تنگ آچکے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ احتجاج ہمارا آئینی حق ہے ،حکومت نے اگر احتجاج سے روکا تو نقصان کے لیے تیار رہے ۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے دو نومبر کو تحریک انصاف اور اسلام آباد انتظامیہ کو شہر بند کرنے سے روک دیا ہے جبکہ عمران خان کو 31تاریخ کو طلب بھی کر لیا گیا ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں