2نومبر کو راولپنڈی بھی بند کریں گے جس نے جو کرنا ہے کر لے ، نواز شریف کو انجام تک پہنچا کر رہیں گے : شیخ رشید

2نومبر کو راولپنڈی بھی بند کریں گے جس نے جو کرنا ہے کر لے ، نواز شریف کو انجام ...
2نومبر کو راولپنڈی بھی بند کریں گے جس نے جو کرنا ہے کر لے ، نواز شریف کو انجام تک پہنچا کر رہیں گے : شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ دو نومبر کو اسلام آباد کے ساتھ ساتھ راولپنڈی بھی بند رہے گا ۔ان کا کہنا ہے کہ دو نومبر کو راولپنڈی چاندنی چوک سے فیض آباد تک بند رہے گا ۔ان کا کہنا ہے کہ دفعہ 144کے کل 144ٹکرے کر دوں گا۔”جس نے جو کرنا ہے کر لے دو نومبر کو راولپنڈی بھی بند کریں گے “ ، نواز شریف کو انجام تک پہنچا کر رہیں گے۔ ابھی توہم نے کچھ کیا ہی نہیں جو کرنا ہے کل کریں گے۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد احتجاج کے حوالے سے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور پولیس ہمارے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے تاہم اگر گرفتار ہوا تو جیل سے پروگرام کروں گا اور گرفتاری کے خلاف عدالت نہیں جاوں گا۔

سندھ ہائیکورٹ نے شام تک تمام شراب خانے بند کرانے کا حکم دیدیا

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ آج سے ہی احتجاج شروع کردیں۔”آج تک نوازشریف اور شہبازشریف کالحاظ کرتا آیا ‘۔حالات خراب ہو گئے تو یہ لندن چلے جائیں گے۔ دو نومبر کو لال حویلی سے لاکھوں کارکن احتجاج کیلئے نکلیں گے۔
انہو ں نے کہا کہ دو نومبر کو چاندنی چوک سے اسلام آباد تک ہر گلی محلے سے لوگ نکلیں گے۔ حکومت نے ہماری بہنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جبکہ پیپلز پارٹی نے آج تک ہماری عورتوں کے گھروں پر چھاپے نہیں مارے۔لال حویلی اگر پانچ مرلے سے زیادہ ہوئی تو حکمرانوں کو دے دونگا۔انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف یا شہباز شریف لال حویل میں خطاب کرتے تھے تو تب یہ قانونی تھی اور اب عمران خان نے خطاب کرنا ہے تو غیر قانونی ہو گئی۔”عمران خان ضرور خطاب کریں گے اور جلسہ بھی ہو کر رہے گا “۔
بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان جوبھی فیصلہ کرے گا ہم اس پر پہرہ دیں گے،کل راولپنڈی میں وارم اپ جلسہ ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہمارے کارکنوں کو گرفتار کر کے بھونڈی حرکتیں کرنا بند کرے ،ورنہ نتائج کے ذمہ دار نواز شریف ہو نگے ۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ لال حویلی کل بھی ہماری تھی ،آج بھی ہمارے ہے اور کل بھی ہماری رہے گی ،ثابت کردیں پانچ مرلے سے زیادہ لال حویلی ہوئی تو حکومت کی ہو گی ۔

مزید :

قومی -