سالے کی فائرنگ سے بہنوئی قتل،ملزم فرار

سالے کی فائرنگ سے بہنوئی قتل،ملزم فرار
سالے کی فائرنگ سے بہنوئی قتل،ملزم فرار

  

ملتان (آئی این پی ) ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں غیرت کے نام پر سالے نے فائرنگ کے بہنوئی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق غیرت کے نام پر ریاض نے اپنے بہنوئی ارشاد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔مقتول ارشاد نے ریاض کی بہن سے6 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ تھانہ سٹی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے ملزم کی تلاش اور قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

مزید : ملتان