فٹ بال کا معروف کھلاڑی محمدمحبوب بلوچ بھی کوئٹہ حملے میں شہید

فٹ بال کا معروف کھلاڑی محمدمحبوب بلوچ بھی کوئٹہ حملے میں شہید
فٹ بال کا معروف کھلاڑی محمدمحبوب بلوچ بھی کوئٹہ حملے میں شہید

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجگور کے بونستان فٹ بال کلب کے کھلاڑی اور بلوچستان پولیس کے نئے ریکروٹ محمد محبوب بلوچ بھی پولیس ٹریننگ سکول پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہوگئے جبکہ مجموعی شہادتوں کی تعداد63تک جاپہنچی۔

سماءنیوز کے مطابق محبوب بلوچ اپنے اچھے کھیل کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے اور کئی بڑے ٹورنامنٹس میں اپنے صوبے کی نمائندگی کی ۔شہیدکے والد اورریٹائرڈ پولیس افسر رحمت بلوچ نے بتایاکہ شہید اس کے پانچ بچوں میں سب سے بڑا تھا، صرف وہی مالی معاملات میں خاندان کی معاونت کی امید تھی ،وہ بہت ایماندار اور نفیس شخص تھا۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی، یہاں کلک کریں۔

محبوب بلوچ کے قریبی رشتہ دار نے بتایاکہ شہید نے انٹرمیڈیٹ پاس کیا اور ناقابل یقین حدتک غریب خاندان سے تعلق تھا، اس کے بھائی محنت مزدوری بھی کرتے رہے۔شہادت سے ایک ہفتہ قبل محبوب کو کوئٹہ طلب کیاگیاتھا۔

مزید : کھیل