حکومت کی دھرنا ناکام بنانے کی کوشش، ہوٹل ، گیسٹ ہاﺅسز اور ٹینٹ سروس مالکان کو ہدایات جاری

حکومت کی دھرنا ناکام بنانے کی کوشش، ہوٹل ، گیسٹ ہاﺅسز اور ٹینٹ سروس مالکان ...
حکومت کی دھرنا ناکام بنانے کی کوشش، ہوٹل ، گیسٹ ہاﺅسز اور ٹینٹ سروس مالکان کو ہدایات جاری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انتظامیہ اسلام آباد کو دونومبرکو لاک ڈاﺅن سے بچانے کیلئے حرکت میں آگئی ہے اور دفعہ 144کے نفاذ کے بعد ہوٹل ، گیسٹ ہاﺅسز اور ٹینٹ سروس مالکان کو بھی پولیس کے ذریعے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

دنیانیوزکے مطابق پولیس کے ذریعے ہدایت کی گئی ہے کہ ہوٹل ، سرائے اور گیسٹ ہاﺅسز میں سیاسی کارکنا ن کو نہ ٹھہرنے دیا جائے ، ٹینٹ سروس کے مالکان کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شادی بیاہ یا مرگ کی تقریبات کے علاوہ کسی کو سامان فراہم نہ کریں۔رپورٹ کے مطابق وفاقی دارلحکومت کے تمام گیسٹ ہاﺅسز کو نوٹس جاری کرکے خبردار کردیاگیاہے۔

سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق ماضی میں ایسی روایات ملتی ہیں کہ مختلف احتجاج ناکام بنانے کیلئے حکومت نے سختی کی توسیاسی کارکنان یا بڑی شخصیات نے اپنے گھر چھوڑ کر گیسٹ ہاﺅسز وغیرہ میں قیام کرلیا اور ہوٹلوں کی بجائے ٹینٹ سروسز کی خدمات حاصل کرلیں۔

مزید : اسلام آباد