2نومبر سے قبل ڈاکٹر طاہر القادری کی واپسی کے چانس ہیں ، عوامی تحریک اسلام آباد دھرنے اورلال حویلی بھی جائے گی : خرم نواز گنڈا پور

2نومبر سے قبل ڈاکٹر طاہر القادری کی واپسی کے چانس ہیں ، عوامی تحریک اسلام ...
2نومبر سے قبل ڈاکٹر طاہر القادری کی واپسی کے چانس ہیں ، عوامی تحریک اسلام آباد دھرنے اورلال حویلی بھی جائے گی : خرم نواز گنڈا پور

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے سے قبل واپس آنے کے چانس ہیں ۔ ”وزیر اعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کریں یا استعفیٰ دیں “۔ 

تحریک انصا ف کے وفد سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نوا زگنڈاپور نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد دھرنے میں شرکت کریگی اور لال حویلی بھی جائے گی ۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

اگر اسلام آباد میں نیا ماڈل ٹاﺅن ہوا تو اس کا ردعمل پہلے ماڈل ٹاﺅن جیسا نہیں ہو گا ۔ پاناما لیکس پر انکا کہنا تھا کہ ملزمان کو پکڑنے کیلئے پاناما لیکس کی تحقیقات ضروری ہیں ۔ جب تک سہولت کار موجود ہیں دہشتگردی ختم نہیں ہو سکتی۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداءکو انصا ف ملنا چاہئیے ، جب تک ماڈل ٹاﺅن کے شہداءکو انصاف نہیں ملتا تحرک انصاف پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ جدوجہد کرتی رہے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنے میں شرکت کیلئے رضا مند کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کا تین رکنی وفد چودھری سرور کی سربراہی میں منہاج القرآن سیکرٹریٹ پہنچا جہاں دونوں پارٹیوں کے رہنماﺅں میں مذاکرات ہوئے ۔

سندھ ہائیکورٹ نے شام تک تمام شراب خانے بند کرانے کا حکم دیدیا

ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے وفد کی قیادت خرم نواز گنڈا پور نے کی جبکہ پی ٹی آئی کے وفد کی قیادت چودھری سرور کر رہے تھے تاہم ڈاکٹر طاہر القادری ٹیلی فون کے ذریعے مذاکرات میں شامل رہے ۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک دھرنے میں سینکڑوں کارکنوں سمیت شامل ہونے پر رضا مند ہو گئی ہے اوردونوں جماعتوں کے درمیان دھرنے میں شرکت کے طریقے کار پر بھی اتفاق ہو گیا ہے ۔

مزید : لاہور