اختر محمود پر الزامات جھوٹے ہیں اور ان کے ساتھ بد سلوکی ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے ،عبد الباسط کا بھارتی سیکریٹری خارجہ کے سامنے شدید احتجاج
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے محموداختر کی حراست پر بھارتی سیکریٹری خارجہ سے شدید احتجاج کر دیا ۔ان کا کہنا ہے کہ اختر محمود پر لگائے گئے تمام الزامات مسترد کرتے ہیں ،محموداختر کی گرفتاری بین الاقوامی قوانین کیخلاف ورزی ہے ۔
’فوری بھارت سے نکل جاﺅ‘وہ پاکستانی جسے بھارتی حکومت نے ملک سے نکال دیا
بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افسر محمود اختر کی جاسوسی کے الزام میں گرفتاری کے بعد بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے طلبی کے موقع پر عبد الباسط نے شدید احتجاج کیا ۔انہوںمحمود اختر پر لگائے گئے جاسوسی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارتکار کسی بھی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہو سکتے جو سفارتی اصولوں کے خلاف ہو۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی پولیس کی جانب سے محمود اختر کی گرفتاری اور بد سلوکی ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے ۔ واضح رہے کہ بھارت میں نئی دہلی پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کے افسر محمود اختر کو جاسوسی کے الزام میں حراست میں لیا تھا اور الزام ثابت نہ ہونے پر کچھ دیر بعد رہا بھی کردیا لیکن بھارتی حکومت نے محمود اختر کو نا پسندیدہ اور جاسوس قرار دے کر بھارت چھوڑنے کا حکم دے دیا ۔