تحریک انصاف کے رہنما اعجاز خان کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا

تحریک انصاف کے رہنما اعجاز خان کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا
تحریک انصاف کے رہنما اعجاز خان کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا

  

روالپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )پولیس نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اعجاز خان کے بھائی کو گرفتار کر لیا ۔

2نومبر سے قبل ڈاکٹر طاہر القادری کی واپسی کے چانس ہیں ، عوامی تحریک اسلام آباد دھرنے اورلال حویلی بھی جائے گی : خرم نواز گنڈا پور

نجی نیوز چینل جیونیوز کے مطابق روالپنڈی میں پولیس نے کارروائی کر کے تحریک انصاف کے ایم پی اے اعجاز خان جازی کے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے ۔واضح رہے کہ عمران خان اور شیخ رشید کارکنوں کی گرفتاری حکومت کو خطرناک نتائج کی دھمکی دے چکے ہیں ۔عمران خان کاکہنا ہے کہ حکومت پکڑ دھکڑ کر کے ہمارے کارکنوں کا حوصلہ پست کرنا چاہتی ہے لیکن اب کارکن بھی فیصلہ کر چکے ہیں ،اگر حکومت نے کارکنوںکی گرفتاری کا سلسلہ نہ روکا تو نتیجے کی ذمہ دار وہ خود ہو گی ۔

مزید : قومی