دھرنے کیخلاف عدالتی فیصلہ ، عدالت میں پولیس نے عمران خان اور طاہرالقادری کواشتہاری قراردینے کی دستاویز پیش کردی

دھرنے کیخلاف عدالتی فیصلہ ، عدالت میں پولیس نے عمران خان اور طاہرالقادری ...
دھرنے کیخلاف عدالتی فیصلہ ، عدالت میں پولیس نے عمران خان اور طاہرالقادری کواشتہاری قراردینے کی دستاویز پیش کردی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کو بند کرنے کیخلاف درخواست گزاروں کی طرف سے جمع کرائے گئے ریکارڈ میں تھانہ سیکریٹریٹ کی عمران خان اورطاہرالقادری کو اشتہار قراردینے کی دستاویز بھی شامل ہے ۔

مقامی میڈیا کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے دارلحکومت کی ممکنہ بندش کے خلاف دائر متفرق درخواستوں کی سماعت کی جس دوران درخواست گزاروں کی جانب سے اپنے موقف کے حق میں شواہد بھی پیش کیے گئے ۔ درخواست گزاروں نے عمران خان ، طاہرالقادری ، خرم نوازگنڈاپور، سیف اللہ نیازی اور رحتیق عباسی کو اشتہاری قراردینے سے متعلق تھانہ سیکریٹریٹ کی دستاویز بھی پیش کی ۔ عمران خان کو ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس، دھرنے کے شرکاءکی طرف سے توڑ پھوڑ اور کارکنان کو زبردستی چھڑانے کے مقدمات میں اشتہاری قراردیاگیاتھا جن کا ریکارڈ پیش کیاگیا۔

عدالتی فیصلے کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : اسلام آباد