ایشین ہاکی چیمپن شپ 2016،پاکستان نےچین کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

ایشین ہاکی چیمپن شپ 2016،پاکستان نےچین کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے ...
ایشین ہاکی چیمپن شپ 2016،پاکستان نےچین کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

  

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک )ایشین ہاکی چیمپین شپ2016میں پاکستان نے چین کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں کوالیفائی کر لیا ۔

ایشین ہاکی چیمپین شپ 2016میں پاکستان کا پانچواں میچ چین کے ساتھ ہوا جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے چین کو صفر کے مقابلے چار گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔پاکستان کی جانب سے حسیم خان نے دو گول سکور کیے ۔اس سے قبل پاکستان ملائیشیا سے 4-2اور بھارت سے 3-2سے ہارا جبکہ پاکستان نے کوریا کو 1-0اور جا پان کو 4-3سے ہرایا ہے ۔

مزید : کھیل