’ان سب غیر ملکیوں کی تنخواہیں فوری کم کردو‘ سعودی خواتین بھی میدان میں آگئیں، ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو مزید پریشان کردیا

’ان سب غیر ملکیوں کی تنخواہیں فوری کم کردو‘ سعودی خواتین بھی میدان میں ...
’ان سب غیر ملکیوں کی تنخواہیں فوری کم کردو‘ سعودی خواتین بھی میدان میں آگئیں، ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو مزید پریشان کردیا

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں کام کرنے والی گھریلو ملازماﺅں کی زندگی پہلے بھی آسان نہ تھی مگر اب سعودی بیگمات نے ان کے خلاف ایک ایسا محاذ قائم کرلیا ہے کہ جس کے نتیجے میں بیچاری ملازماﺅں کی زندگی واقعی اجیرن ہو کر رہ جائے گی۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی بیگمات نے مل کر ایک تحریک چلادی ہے جس میں مطالبہ کیا جارہا ہے کہ گھریلو ملازماﺅں کی اجارہ داری ختم کرنے کے لئے ان کی تنخواہ میں کمی کردی جائے۔ سعودی عرب میں کام کرنے والی گھریلو ملازماﺅں کے لئے ماہانہ 2ہزار ریال کا معیار مقرر ہے لیکن سعودی بیگمات کا مطالبہ ہے کہ اس تنخواہ کو نصف کرکے ایک ہزار ریال کردیا جائے۔ یہ خواتین سعودی خاندانوں پر بھی زور دے رہی ہیں کہ وہ اپنی ملازماﺅں کی تنخواہ کم کر دیں۔ سعودی بیگمات کے اس مطالبے نے ہر کسی کو حیران کردیا ہے اور خصوصاً مملکت میں کام کرنے والی غیر ملکی ملازماﺅں کی تشویش کی تو کوئی حد نہیں رہی۔

”جب تم گھر پر نہیں ہوتی تو تمہارا شوہر۔۔۔“ عرب ملک میں طوطے نے شوہر کی شرمناک حرکتوں کا پول کھول دیا، بیگم گھر آئی تو ایسی بات کہہ دی کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

اس تحریک پر تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ سعودی بیگمات کو ان غیر ملکی خواتین پر رحم کرنا چاہیے جو اپنے عزیز رشتہ داروں سے دور رہ کر دن رات ان کی خدمت پر مامور رہتی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین یہ تجویز بھی دے رہے ہیں کہ اگر بیگمات گھریلوملازماﺅں کی تنخواہ سے اتنی پریشان ہیں تو خود گھر کے کام سنبھال لیں۔

مزید : عرب دنیا