پاکستانی سیاست میں ’ایسا‘شخص پہلے کبھی نہیں دیکھا،فاسٹ باﺅلرنے سیاسی میدان میں دھجیاں اڑادیں: سعد رفیق

پاکستانی سیاست میں ’ایسا‘شخص پہلے کبھی نہیں دیکھا،فاسٹ باﺅلرنے سیاسی ...
پاکستانی سیاست میں ’ایسا‘شخص پہلے کبھی نہیں دیکھا،فاسٹ باﺅلرنے سیاسی میدان میں دھجیاں اڑادیں: سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ بعض لوگوں کو اقتدار میں آنے کی بڑی جلدی ہے ، زندگی میں بہت ڈھیٹ انسان دیکھے ہیں لیکن عمران خان جیسا بے شرم آدمی پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھا ، کپتان کا کام صرف مخالفین کی پگڑیاں اچھالنا ہے اور بدقسمتی سے فاسٹ باﺅلر نے سیاسی میدان میں دھجیاں اڑادیں،اب بھی سپریم کورٹ کیساتھ تعاون کریں تاکہ سچ جھوٹ کا فیصلہ ہوسکے،حکومت کسی صورت طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہتی اور نہ ہی سیکیورٹی فورسز اور قوم کے بچوں کو آمنے سامنے لاکھڑا کرنا چاہتے ہیں ، راولپنڈی والے صاحب بھی احتیاط برتیں ،کوئی بھی قانون ہاتھ میں نہ لے کیونکہ یہ بھی پتہ ہوناچاہیے کہ بیشتر لوگ عدالتی مفرور ہیں اور ایسی حرکات زیب نہیں دیتیں۔دوسری طرف طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد کے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ معمول کے کام جاری رکھیں، شہر بندنہیں ہونے دیں گے تاہم پورے ملک میں تاجروں کے سامان کی ترسیل رک چکی ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ اتنی آنیاں جانیاں ٹھیک نہیںکہ جس درخت پر بیٹھے ہیں ، اسی کی شاخ کاٹ دیں ، 2018ءمیں دوبارہ انتخابات ہواتو ہم سرخروہوکرعوام کی عدالت میں جائیں گے،پاناماکاٹوکرا سرپر نہیں لے کر جائیں گے ۔اُن کاکہناتھاکہ عمران خان بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں ، مخصوص ادویات کا بہت زیادہ استعمال کرنے لگے ہیں،پی ٹی آئی ان کا طبی معائنہ کرائے ،میں عمران خان کیلئے کوئی الفاظ استعمال نہیں کروں گالیکن وہ اداروں کیلئے خطرہ ہیں ، بیانات ملکی سلامتی کیلئے بھی خطرہ بنتے جارہے ہیں،آج عدالتی فیصلہ آیا ، اسے وہ نہیں مان رہے ، توہین عدالت کے بھی مجرم بن گئے ،جس شخص نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، اسے سیکیورٹی رسک کہہ رہے ہیں، کس منہ سے وزیراعظم کو سیکیورٹی رسک قراردے رہے ہیں؟مانتے ہیں کہ اپوزیشن میں اضطراب ہے ، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں اختلافات کی تاریخ موجود ہے لیکن ایک دوسرے کی حکومتیں گرانے کے بعد سمجھ گئے ہیں کہ یہ احمقانہ کام ہے، سیاست کی حدودوقیود جان لیں ۔سعد رفیق کاکہناتھاکہ کشمیر کے معاملے پر بلائے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نہ آکر عمران خان نے بھارت کو بھی باتیں کرنے کا موقع دیا، مشترکہ اجلاس میں کیوں نہیں آئے؟کس کا ایجنڈا پورا کررہے ہیں، ہمیں بھی سخت زبان استعمال کرنے پر مجبور کیاگیا،آف شو ر کمپنی والوں کو کرپٹ کہتے ہیں لیکن خود بابائے آف شو رہیں۔وزیرریلوے نے عمران خان کے ساتھ ساتھ شیخ رشید کو بھی مشورہ دیدیا اور کہاکہ پیسے دے کرلال حویلی کی جگہ اپنے نام کرالیں، پنڈی والے شخص بھاٹی لوہاری کی اکیلی سواری ہیں اور ان کے منہ سے رال ٹپکتی ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان تلاشی کی بات کرتے ہیں ، انشاءاللہ تلاشی ضرور ہوگی ، ان کی دونوں اے ٹی ایمز کی بھی قانون کے مطابق تلاشی ہوگی،احتساب کااعلیٰ معیار اپنے گھر سے بنناچاہیے،تبدیلی کیلئے وقت کاانتظارکریں، تبدیلی صرف ووٹ سے آئے گی،ڈیڑھ کروڑ ووٹ لینے والے وزیراعظم کو چند ہزار لوگ گھر نہیں بھیج سکتے۔اُنہوںنے کہاکہ دارلحکومت کی ہرقیمت حفاظت یقینی بنائیں گے ،پکڑ دھکڑ کے حق میں نہیں لیکن کچھ اقدامات پر سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔