عمران خان کو گرفتار کرنا مشکل ہے کیونکہ جیل میں پاوڈر سپلائی نہیں ہوسکتا :خواجہ سعد رفیق

عمران خان کو گرفتار کرنا مشکل ہے کیونکہ جیل میں پاوڈر سپلائی نہیں ہوسکتا ...
عمران خان کو گرفتار کرنا مشکل ہے کیونکہ جیل میں پاوڈر سپلائی نہیں ہوسکتا :خواجہ سعد رفیق

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اشتہاری ہیں لیکن انہیں گرفتار کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ جیل میں پاوڈر سپلائی نہیں ہو سکتا ۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

اسلام آباد میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرتے ہوئے ڈر لگتا ہے کیونکہ جیل میں ان کی دیکھ بھال نہیں ہوسکتی ۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی عمران خان کی گرفتاری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،انہیں گرفتار کرنا بڑا مشکل ہے کیونکہ جیل مینول میں پاوڈر سپلائی کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو وزیر اعظم بننے کا بہت شوق ہے لیکن ان کی ذہنی صلاحیت کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ وہ دوسرے رہنماﺅں کی نقلیں اتارتے ہیں ۔

مزید : قومی