آمنے سامنے آنے کی نوبت نہیں آنے دینگے، تشدد یا جانی نقصان ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے:خواجہ سعد رفیق

آمنے سامنے آنے کی نوبت نہیں آنے دینگے، تشدد یا جانی نقصان ہوا تو ذمہ دار ...
آمنے سامنے آنے کی نوبت نہیں آنے دینگے، تشدد یا جانی نقصان ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے:خواجہ سعد رفیق

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آمنے سامنے آنے کی نوبت نہیں آنے دینگے، خدانخواستہ تشدد یا جانی نقصان ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی خوشحالی کا منصوبہ ہے ،عمران خان اس منصوبے کو ناکام بنانے میں روڑے اٹکا رہے ہیں،سچ اور جھوٹ کا فیصلہ ہوگا پانامہ لیکس کا بوجھ اٹھا کر 2018ءکا الیکشن نہیں لڑیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب آپ سپریم کورٹ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ سچ اور جھوٹ کا فیصلہ ہوسکے،کسی کے کہنے پر حکومت نہیں جاتی،شاہ محمود قریشی نے شرمناک بیان دیاہے،کالی عینک پہن کر میڈیا کے سامنے آ جاتے ہیں جس سے نہ جھوٹ اور نہ سچ نظر آتا ہے،ہم پکڑ دھکڑ کے حق میں نہیں ہیں،راولپنڈی والا 10مرلے زمین نہیں چھوڑتا،احتساب کے اعلیٰ معیار قائم کرنے ہیں تو پہلے گھر میں کیے جاتے ۔

انہوں نے کہا ہے پاکستان کے دشمن ملک کے شہر بند کرنا چاہتے ہیں آپ کس ایجنڈے پر ہیں،عمران خان کو ہم گرفتار نہیں کرسکتے کیونکہ وہ قومی لیڈر ہے اور اس کو وہ چیز جیل میں دے سکتے جو ان کو ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ خدانخواستہ تشدد یا جانی نقصان ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے،ایسی نوبت نہیں آنے دیں گے کہ آمنا سامنا ہو،عمران خان عدالتی احکامات کے باوجود ڈھٹائی سے کام لے رہے ہیں،رکاوٹیں کھڑی کرنے کی ضرورت پڑی تو ذمہ دار چڑھائی کی دعوت دینے والے ہوں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں