اسلام آباد بند کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق نمٹا جائے گا : طلال چوہدری

اسلام آباد بند کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق نمٹا جائے گا : طلال چوہدری
اسلام آباد بند کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق نمٹا جائے گا : طلال چوہدری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے طلال چوہدری نے کہا ہے ڈی سی او نے اسد عمر سے رابطہ کیا تھا تاہم رہنما پی ٹی آئی نے جان بوجھ کو یوتھ کنونشن کی اجازت نہیں لی ، اسلام آباد بند کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق نمٹا جائے گا،راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر احتجاج اجازت لے کر کیا گیا تو تعاون کریں گے ،اسد عمر نے کوئی درخواست جمع نہیں کروائی تھی۔تحریک انصاف کے کارکن قانون کو گھر کی لونڈی سمجھتے ہیں،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر یوتھ کنونشن کی اجازت نہیں لی جبکہ ڈی سی او نے صرف تحریری درخواست کا کہا تھا۔عدالت نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھرنا غیر قانونی ہے، اسلام آباد اور پاکستان کو مفلوج نہیں کیا جاسکتا۔ایسا ہر گز نہیں ہو سکتا کہ کوئی بھی  بغیر اجازت کہیں بھی احتجاج شروع کردے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کریں ، یلغار نہ کریں، یلغار کریں گے تو ری ایکشن ہوگا۔ پی ٹی آئی کا آج کا کنونشن 2نومبر کی تیاری کا پہلا قدم تھا۔اسلام آباد میں دفعہ 144دو ماہ تک لگی رہے گی،اسد عمر صاحب نے قانون کے تقا ضوں کو پورا کرنا مناسب نہیں سمجھا۔اگر کوئی اجازت کے بغیر غیر قانونی کام کرنے کی کوشش کرے گا تو ایسا ہر گز نہیں ہونے دیں گے۔حکومت کی زمہ داری ہے کہ اسلام آباد کے امن کو محفوظ رکھے، اگر اسلام آباد کو بند کیا گیا تو پوری دنیا میں ایٹمی قوت کا امیج غلط جائے گا۔

مزید : اسلام آباد