وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس،اسلام آباد کو ہر صورت کھلا رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے انتہائی اہم اجلاس میں وفاقی دارلحکومت کو کسی بھی صورت بند نہ کرنے دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزراکمیٹی نے پیپلزپارٹی اوردیگر اتحادیوں کےساتھ رابطوں سے متعلق بریفنگ دی جس پر نوازشریف نے وزراءکی کمیٹی کو رابطوں کے ذریعے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی جبکہ اس موقع پر وزیراعظم کاکہناتھا کہ عوام کے تحفظ کیلئے تمام قانونی وآئینی اقدامات اٹھائے جائیں گے ،اجلاس میں اسلا م آباد کو کھلا رکھنے کیلئے قانونی و آئینی اقدمات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔نوازشریف کا کہناتھا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمے داری ہرصورت پوری کریں گے۔