عدالت کے حکم کے باوجودکنونشن میں اسلام آباد بند کرنے کی منصوبہ بندی ہورہی تھی: دانیال عزیز
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءدانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کنونشن میں اسلام آباد کو بند کرنے کی منصوبہ بندی ہورہی تھی،عدالت کے حکم کے باوجود یہ اسلام آباد بند کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس،اسلام آباد کو ہر صورت کھلا رکھنے کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیزکا کہنا تھا کہ کیاہم انتظار کریں کہ پی ٹی آئی کے کارکن آئیں اورگریبان پکڑکردفاتر بندکرائیں اورتب ایکشن ہو۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکن عدالت کے حکم کے باوجود اسلام آبادکو بند کرنا چاہتے ہیں، جو ایک غیر قانونی قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ کنونشن کا معاملہ اتنا سادہ نہیں تھا جتنا نظر آرہا ہے،ہمیں عمارت کے اندر کے معاملات کی تمام تر اطلاعات تھیں۔