میری آنکھوں کے سامنے خواتین کو مرد اہلکاروں نے شرمناک طریقے سے گرفتار کیا،حکومت جو کرنا چاہتی کرے اور ہم اپنا کام کریں گے:شاہ محمود قریشی

میری آنکھوں کے سامنے خواتین کو مرد اہلکاروں نے شرمناک طریقے سے گرفتار ...
میری آنکھوں کے سامنے خواتین کو مرد اہلکاروں نے شرمناک طریقے سے گرفتار کیا،حکومت جو کرنا چاہتی کرے اور ہم اپنا کام کریں گے:شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  میری آنکھوں کے سامنے خواتین کو مرد اہلکاروں نے شرمناک طریقے سے گرفتار کیا،ہاتھ اٹھایا گیا ہے،جبکہ ایک لڑکی تو احتجاج کر رہی تھی اسے مرد پولیس اہلکار نے ہاتھ لگایا اسے میں نے سمجھایا اور خاموش کروایا،حکومت جو کرنا چاہتی کرے اور ہم اپنا کام کریں گے۔

دنیا نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے قانون میں ہاتھ میں نہیں لیا ہے اور نہ لیں گے،پولیس کا محاصرہ توڑ کربنی گالا پہنچے ہیں،خواتین کو مرد پولیس اہلکاروں نے گرفتار کیا اور بدتمیز ی کی ہے،یہ ن لیگ کا چہرہ ہے؟حکومت جو کرنا چاہتی ہے کرے ہم جو کرنا چاہتے ہیں وہ کریں گے،ارکان اسمبلی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ جمہوریت کے ساتھ ہیں یا بادشاہت ہیں،میرے آنکھوں کے سامنے مرد اہلکاروں نے شرمناک طریقے سے گرفتار کیا وہ چلاتی رہی ،لاٹھیاں برسائی گئیں،بال گھسیٹے گئے،ہاتھ اٹھایا گیا ہے،آج ہماری بیٹیوں پر ہاتھ اٹھایا گیا ہے،جو بھی نظریاتی کارکن ہے وہ 2نومبر کو باہرنکلے اور اسلام آباد پہنچے، مجھے اور اسد عمر کو بٹھا لو ، کارکنوں کو چھوڑ دو، مجھے اور اسد عمر کو بیٹھا لو ، کارکنوں کو چھوڑ دو،خواتین پر مرد پولیس اہلکاروں نے ہاتھ اٹھایا۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ کسی شخص کو احتجاج پر گرفتار نہ کیا جائے،کارکنوں کو کمرے نہ دینے کیلیے گیسٹ ہاو¿سز کودھمکیاں دی جارہی ہیں ۔

مزید : اسلام آباد