پی ٹی آئی کارکن ایک بار پھر سیکٹر الیون میں جمع ہونا شروع،پولیس نے گرفتار کارکنوں کو مختلف تھانوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا

پی ٹی آئی کارکن ایک بار پھر سیکٹر الیون میں جمع ہونا شروع،پولیس نے گرفتار ...
پی ٹی آئی کارکن ایک بار پھر سیکٹر الیون میں جمع ہونا شروع،پولیس نے گرفتار کارکنوں کو مختلف تھانوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آبادمیں پولیس کی پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کے بار پھر سیکٹر الیون میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں جبکہ گرفتار کارکنوں کو مختلف تھانوں میں منتقل کیا جارہاہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر الیون میں پی ٹی آئی کارکنان پولیس کی کارروائی کے بعد ایک بار پھر جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں اور انہوں نے احتجاج شروع کر دیا جس کے بعد پولیس نے دوبارہ کارروائی کرتے ہوئے نئے آنے والے کارکنان کو بھی حراست میں لینا شروع کر دیاہے ۔پولیس کی جانب سے گرفتار کارکنوں کو اسلام آباد کے مختلف تھانون میں منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیاہے جبکہ مقدمات درج کرن کی تیاری بھی مکمل کر لی گئی ہے ۔

مزید : اسلام آباد