روس نے اپنا جدید ترین ایٹمی میزائل چلادیا، ایک خاصیت ایسی کہ خوف کے مارے امریکیوں کی جان نکال دی

روس نے اپنا جدید ترین ایٹمی میزائل چلادیا، ایک خاصیت ایسی کہ خوف کے مارے ...
روس نے اپنا جدید ترین ایٹمی میزائل چلادیا، ایک خاصیت ایسی کہ خوف کے مارے امریکیوں کی جان نکال دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور روس کے تعلقات جنگ کی نہج پر پہنچ چکے ہیں اور ایسے میں روس کی طرف سے ایک ایسے خطرناک ہتھیار کا تجربہ کر لیا گیا ہے جس نے امریکیوں نے نیندیں اڑا دی ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس نے انتہائی خطرناک ہائپرسانک نیوکلیئر وارہیڈ کا تجربہ کیا ہے۔ روسی فوج نے منگل کے روز آر ایس 18بیلسٹک میزائل لانچ کیا جس کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ دراصل جدید ترین ہائپرسانک گلیڈر وارہیڈ کا تجربہ تھا۔ یہ وارہیڈ انجام کار روس کے خطرناک میزائل شیطان 2میں استعمال کیا جائے گا جو اس قدر طاقتور ہے کہ ایک ہی حملے میں انگلینڈ اور ویلز کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ جاپان کے شہر ہیروشیما پر پھینکے گئے امریکی ایٹم بم سے 2ہزار گنا زیادہ طاقتور ہے۔

’روس عرب دنیا کے بعد اس اہم ترین علاقے پر بھی قبضہ کررہا ہے‘ ایسا انکشاف کہ مغربی دنیا کی نیندیں اُڑگئیں، وہ کام ہوگیا جو امریکہ نے بھی نہ سوچا تھا
دفاعی بلاگ ملٹری رشیا ڈاٹ آر یو نے اس دعوے میں مزید بیان کیا ہے کہ ہائپرسانک گلیڈر وارہیڈ کا لیبارٹری نام” آبجیکٹ 4202“ یا ”ایروبیلسٹک ہائپرسانک وارہیڈ“ہے۔ یہ ایٹمی ہتھیار ہر طرح کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکمہ دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ اس کے ابتدائی ماڈل کا تجربہ روس کے علاقے اورین برگ کے ایک قصبے یاسنے(Yasny)کے قریب کسی مقام سے کیا گیا ہے جس کا ٹارگٹ روس کے انتہائی مشرقی علاقے کمچاتکا (Kamchatka)میں واقع کیورا(Kura) ٹیسٹ رینج میں تھا۔ یہ ایٹمی ہتھیار آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز سفر کر سکتا ہے اور اتنی زیادہ رفتار میں اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنانے سے قبل اپنی سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ کامیاب رہا اور ایٹمی ہتھیار نے انتہائی درستگی کے ساتھ کیورا فیلڈ میں اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنایا۔