’ہماری فوج پورا دن یہ کام کرے گی ہمت ہے تو روک لو‘ چین نے واضح اعلان کردیا، امریکہ کو للکار دیا

’ہماری فوج پورا دن یہ کام کرے گی ہمت ہے تو روک لو‘ چین نے واضح اعلان کردیا، ...
’ہماری فوج پورا دن یہ کام کرے گی ہمت ہے تو روک لو‘ چین نے واضح اعلان کردیا، امریکہ کو للکار دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) بحرجنوبی چین کی ملکیت پر چین اور خطے کے دیگر ممالک کے مابین تنازع چل رہا ہے۔ امریکہ بھی دیگر دعوے داروں کا وکیل بن کر چین کو ان سمندری حدود سے نکالنے کے درپے ہے۔ کچھ عرصہ قبل چینی فوج نے بحرجنوبی چین میں فوجی مشقیں کی تھیں جس پر امریکی بہت تلملائے تھے۔ اب چین نے امریکہ کو للکارتے ہوئے دوبارہ وہاں فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین نے اعلان کیا ہے کہ ہماری فوجیں جمعرات کے روز پورا دن بحر جنوبی چین میں مشقیں کریں گی۔ اس اعلان کے ساتھ چینی میری ٹائم سیفٹی ایڈمنسٹریشن نے ہر طرح کی بحری آمدورفت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جمعرات کو بحرجنوبی چین میں داخل ہونے سے گریز کرے۔

بنگلہ دیش کو اربوں ڈالر دینے کے اعلان کے بعد چین نے ایک اور ایسا کام کردیا کہ بھارتی حکومت کی نیندیں اُڑگئیں، اب بنگلہ دیش کو بھارت کی ضرورت ہی نہ رہے گی کیونکہ۔۔۔

رپورٹ کے مطابق چین ان متنازعہ سمندر ی حدود میں باقاعدگی کے ساتھ فوجی مشقیں کرتا رہتا ہے۔ چین کی طرف سے حالیہ مشقوں کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایک ہفتہ قبل امریکی نیوی کا بیڑہ پیراسیل نامی متنازعہ جزیرے کے قریب سے گزرا ہے۔ اس امریکی بیڑے کو چین کے جنگی طیاروں نے وارننگ دے کر علاقے سے نکال دیا تھا۔ واضح رہے کہ چین کا بحر جنوبی چین کی ملکیت پر برونائی، ملائیشیائ، فلپائن، تائیوان اور ویت نام کے ساتھ تنازع چل رہا ہے۔