کل سے ملک گیر احتجاج کا اعلان،شریف برادران ڈکٹیٹر کی پیداوار ، اپنے آپ کو صدام حسین اور حسنی مبارک سمجھتے ہیں: عمران خان

 کل سے ملک گیر احتجاج کا اعلان،شریف برادران ڈکٹیٹر کی پیداوار ، اپنے آپ کو ...
 کل سے ملک گیر احتجاج کا اعلان،شریف برادران ڈکٹیٹر کی پیداوار ، اپنے آپ کو صدام حسین اور حسنی مبارک سمجھتے ہیں: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کل سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف برادران ڈکٹیٹر کی پیداوار ، اپنے آپ کو صدام حسین اور حسنی مبارک سمجھتے ہیں' دونوں بھائیوں میں شرم نہیں ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف برادران کبھی نہیں سمجھے کہ جمہوریت کیا ہوتی ہے،عوام ملک بچانے کیلئے 2نومبر کو اسلام آباد آنا چاہیے،میں دونوں بھائیوں میں شرم نہیں ہے،یہ اپنے آپ کو صدام حسین اور حسنی مبارک سمجھتے ہیں،یہ دونوں بانی ایم کیوایم کو سپورٹ کرتے رہے ہیں،جب بھی احتجاج کی بات کی جائے سی پیک کے پیچھے چھپ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ کرپشن کرنے والا پورا ٹولا ہے،تحریک انصاف کے جوان ہرچیز کیلئے تیار ہیں،کل سے گرفتاریوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے،فضل الرحمان اور اسفند یار ولی سے پوچھتا ہوں یہ کونسی جمہوریت ہے،حکمرانوں کا کام پیسہ کمانا ہے،خواتین کے ساتھ جو کچھ کیا گیا اس بہت افسوس ہے،ہمارے وکیلوں کو تھانوں کے اندر نہیں جانے دیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے کارکن سہمے یا ڈرے نہیں ہیں،شریف برادران ڈکٹیٹر کی پیداوار ہیں اور ڈکٹیٹر کی طرح کام کررہے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -