خاتون کی گاڑی چوری، اگلے دن چور پٹرول کے پیسوں اور ایک کاغذ سمیت واپس کرگیا، کاغذ پر کیا لکھا تھا؟ ایسا واقعہ جو آج تک کسی کے ساتھ رونما نہ ہوا ہوگا

خاتون کی گاڑی چوری، اگلے دن چور پٹرول کے پیسوں اور ایک کاغذ سمیت واپس کرگیا، ...
خاتون کی گاڑی چوری، اگلے دن چور پٹرول کے پیسوں اور ایک کاغذ سمیت واپس کرگیا، کاغذ پر کیا لکھا تھا؟ ایسا واقعہ جو آج تک کسی کے ساتھ رونما نہ ہوا ہوگا

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) گاڑی چوری ہوجائے تو لاکھ کوشش کے باوجودمالک کو کبھی دوبارہ اس کی شکل دیکھنا نصیب نہیں ہوتی مگر امریکی خاتون ایرن ہاٹسی کی خوش قسمتی دیکھئے کہ ان کی گاڑی چوری ہونے کے بعد ناصرف واپس آگئی بلکہ اس میں کچھ رقم اور ان کے لئے تحائف بھی تھے۔

ویب سائٹ KGWکی رپورٹ کے مطابق ایرن ہاٹسی کی گاڑی ان کے گھر کے باہر کھڑی تھی کہ کوئی چور اسے لے گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ میں دیکھا جاسکتا تھا کہ ایک خاتون آئی، ان کی گاڑی کا دروازہ کھولا ، دو سے تین منٹ تک اس کے اندر بیٹھی رہی اور پھر گاڑی بھگالے گئی۔ ایرن نے پولیس کو رپورٹ کردی اور ان کی گاڑی کی تلاش شروع کردی گئی۔ پولیس ابھی اس کا کوئی سراغ نہیں لگاپائی تھی لیکن اگلے روز ایرن کو اس وقت سخت حیرانی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی گاڑی ایک بار پھر ان کے گھر کے سامنے کھڑی تھی۔

بی ایم ڈبلیو کی یہ مہنگی گاڑی بیڈ روم میں کیوں کھڑی ہے؟ وجہ ایسی کہ تفصیلات جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا

گاڑی کے اندر ایک تھیلے میں کچھ تحائف، رقم اور ایک کاغذ پڑا تھا، جس پر لکھا تھا، ”ہیلو، بہت معذرت خواہ ہوں کہ میں نے آپ کی گاڑی چوری کی۔ دراصل میں نے اپنی سہیلی کو اپنی گاڑی لینے کے لئے 7802-SE ووڈ سٹاک کے علاقے میں بھیجا، لیکن وہ غلطی سے آپ کی گاڑی لے آئی۔ میں نے آج صبح تک اس گاڑی کو نہیں دیکھا تھا لیکن جب میری اس پر نظر پڑی تو میں چیخ اٹھی کہ یہ تو میری گاڑی نہیں ہے۔ میں آپ کے لئے کچھ تحائف اور پٹرول کا خرچہ بھیج رہی ہوں اور میں انتہائی معذرت خواہ ہوں ۔ اگر آپ مجھ سے مزید کچھ بات کرنا چاہیں تو میرا نام۔۔۔۔ ہے اور میرا فون نمبر۔۔۔۔ ہے، میں اس غلطی پر ایک بار پھر آپ سے معذرت خواہ ہوں۔ “

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی گاڑی پرانے ماڈل کی سبارو تھی، جس میں عموماً مختلف طرح کی چابیاں لگ جاتی ہیں، اور غالباً یہی وجہ تھی کہ اجنبی خاتون نے اس گاڑی میں غلطی سے چابی لگائی اور اسے سٹارٹ کر کے لے گئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس