ایک پاکستانی اور پانچ لڑکیاں۔۔۔عرب ملک سے ایسی شرمناک خبر آ گئی کہ کسی کیلئے تصور کرنا بھی مشکل

ایک پاکستانی اور پانچ لڑکیاں۔۔۔عرب ملک سے ایسی شرمناک خبر آ گئی کہ کسی ...
ایک پاکستانی اور پانچ لڑکیاں۔۔۔عرب ملک سے ایسی شرمناک خبر آ گئی کہ کسی کیلئے تصور کرنا بھی مشکل

  

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں صرف خواتین کو کرائے پر جگہ دینے والے پاکستانی شخص کی بدکردار ی بالآخر ایک شرمناک جرم کی صورت میں سامنے آگئی ہے، جس کی پاداش میں اسے ناصرف قید کی سزا سنائی گئی ہے بلکہ سزا مکمل ہونے پر متحدہ عرب امارات سے بے دخل کردینے کا حکم بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:سعودی عرب شہزادے کے قتل کے بعد ایک اور سعودی کا سرقلم کردیاگیا

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں مقیم یہ 30 سالہ شخص اپنے فلیٹ میں جگہ کرائے پر دیتا تھالیکن ہمیشہ یہ شرط رکھتا تھا کہ صرف خواتین کو کرائے پر جگہ فراہم کی جائے گی۔ ویتنام سے تعلق رکھنے والی ایک 26 سالہ خاتون بھی اس کے جھانسے میں آگئی اور اس کے فلیٹ میں مقیم ہوگئی۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ رات کے تقریباً ڈیڑھ بجے اسے محسوس ہوا کہ کوئی اس کے جسم کو چھورہا تھا۔ جب اس نے دیکھا تو یہ فلیٹ کا مالک ہی تھا جو انتہائی بے حیائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے بے ہودہ اندازہ میں چھورہا تھا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے منع کرنے کے باوجود یہ شخص باز نہ آیا اور جب خاتون نے اس کا فلیٹ چھوڑنے کا ارادہ کیا تو وہ اس کا سامان اپنے قبضے میںر کھنے کی دھمکیاں دینے لگا، تاہم ملزم کے ڈرانے دھمکانے کے باوجود خاتون نے پولیس سے رابطہ کر لیا، جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔تیس سالہ پاکستانی بھی اسی فلیٹ میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھے جس میں اس نے پانچ غیر ملکی خواتین کو جگہ کرائے پر دی ہوئی تھی اور تمام خواتین کے بیڈ پردے لگا کر الگ الگ کیے ہوئے تھے۔دبئی کی عدالت نے مقدمے کی سماعت کے بعد اسے تین ماہ قید کی سزا سنائی ہے، جس کے بعد اسے ملک بدر کردیا جائے گا۔

مزید : عرب دنیا