پاکستانی اہلکار کو بھارتی جاسوسوں سے معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے پکڑا ،بھارت کا ایک اور جھوٹا دعویٰ

پاکستانی اہلکار کو بھارتی جاسوسوں سے معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے پکڑا ...
پاکستانی اہلکار کو بھارتی جاسوسوں سے معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے پکڑا ،بھارت کا ایک اور جھوٹا دعویٰ

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے ایک اور جھوٹا دعویٰ اور من گھڑت کہانی بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی سفارتی اہلکار کو بھارتی جاسوسوں سے معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے پکڑا ہے ۔

بھارتی وزارت خارجہ وکاس سوارپ نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے کہا گیا کہ کوئی بھی اہلکار بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہ ہو۔انہوں نے ایک اور جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اہلکار کو جاسوں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے پکڑا گیا اور محمود اختر نے بتایا کہ وہ 1997میںبلوچ رجمنٹ میں شامل ہوا ۔وکاس سوارپ کا کہناتھا کہ ہارٹ آف ایشیاءمیں پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں ،تمام ممالک کا خیر مقدم کریں گے کیونکہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں