پولیس لال حویلی پہنچ گئی ،شیخ رشید کے جلسے کی تیاریوں کو رو ک دیا

پولیس لال حویلی پہنچ گئی ،شیخ رشید کے جلسے کی تیاریوں کو رو ک دیا
پولیس لال حویلی پہنچ گئی ،شیخ رشید کے جلسے کی تیاریوں کو رو ک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس کی بھاری نفری شیخ رشید کی لال حویلی پہنچ گئی ہے اور جلسے کی تیاریوں کو رو ک دیاہے جبکہ کارکنوں نے احتجاج بھی شروع کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق لال حویلی میں شیخ رشید کے جلسے کی تیاریاں کی جار ہی تھیں کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے اور جلسے کیلئے سٹیج سمیت دیگر سامان لانے والی گاڑی کو روک لیاہے جبکہ گاڑی سے زبر دستی سامان اتارنے کی کوشش میں ایک شخص شیخ ظفر کو پولیس نے حراست میں بھی لیا لیکن کارکنوں کی جانب سے احتجاج اور پولیس کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اسے چھڑا لیا جس کے بعد شیخ ظفر نامی شخص گلی میں جا کر چھپ گیا ۔پولیس کا کہناہے کہ دفعہ 144نافذ ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا ۔

مزید :

راولپنڈی -