’29اکتوبر تک پاکستان چھوڑ کر چلے جاﺅ‘،پاکستان نے بھارتی سفارتی اہلکار سرجیت سنگھ کو ناپسندیدہ شخص قرار دیدیا

’29اکتوبر تک پاکستان چھوڑ کر چلے جاﺅ‘،پاکستان نے بھارتی سفارتی اہلکار ...
’29اکتوبر تک پاکستان چھوڑ کر چلے جاﺅ‘،پاکستان نے بھارتی سفارتی اہلکار سرجیت سنگھ کو ناپسندیدہ شخص قرار دیدیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے بھارتی سفارتی اہلکار سرجیت سنگھ کو ناپسندیدہ شخص قرار دے کر ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستان کی جانب سے بھارتی سفارتی اہلکار سرجیت سنگھ کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے خاندان سمیت ملک چھوڑنے کے فیصلے کے حوالے سے آگاہ کیا ۔سرجیت سنگھ کو ملک چھوڑنے کیلئے 29اکتوبر تک کا وقت دیا گیاہے ۔سیکریٹری خارجہ کا کہناتھا کہ سرجیت سنگھ کی سرگرمیاں ویانا کنونشن اور سفارتی ضابطہ کارکے منافی ہیں ۔سیکریٹری خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر سے بھارتی سفارتی اہلکار کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا ۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل بھارتی حکام نے پاکستانی ہائی کمیشن کے افسر محمود اختر کو ناپسندیدہ اور جاسوس قرار دے کر بھارت چھوڑنے کا حکم دے دیا تھا۔مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : قومی /اہم خبریں