سیاستدان ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھال کر قوم کی کیا خدمت کررہے ہیں ،دھرنا کیس میں لاہورہائی کورٹ کے ریمارکس

سیاستدان ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھال کر قوم کی کیا خدمت کررہے ہیں ،دھرنا کیس ...
سیاستدان ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھال کر قوم کی کیا خدمت کررہے ہیں ،دھرنا کیس میں لاہورہائی کورٹ کے ریمارکس

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار ،مسٹرجسٹس انوارالحق اور مسٹرقاسم خان پرمشتمل 3رکنی فل بنچ نے اسلام آباد دھرنا روکنے اور عمران خان کی اشتعال انگیز تقاریرپرپابندی کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ سیاست دان ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھال کر قوم کی کیاخدمت کررہے ہیں؟۔

یہ پسندیدہ امر نہیں ہے کہ سیاست دان ایک دوسرے کو گالیاں دیں، پگڑیاں اچھالیںاور برا بھلا کہیں ،اس طرح قوم کی کوئی خدمت نہیں ہو رہی ۔گزشتہ روز فریقین کے وکلاءکے دلائل ابھی جاری تھے کہ عدالتی وقت ختم ہونے پر مزید سماعت ملتوی کر دی۔ عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار لائیرز فاو ¿نڈیشن فار جسٹس کے وکیل سینئر قانون دان اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے تحریک انصاف کے دو نومبر کے اسلام آباد احتجاج کو روکنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تیس ستمبر کو اپنی تقریر میں اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی دی، جو غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے ،عمران خان تھرڈ ایمپائر کے ذریعے حکومت گرانے کی مسلسل کوششیں کررہے ہیں، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اگر اسلام آباد بند کیا گیا تو پارلیمنٹ، سپریم کورٹ، کیبنٹ سیکریٹریٹ اور تمام سرکاری محکمے بھی بند ہوجا ئیں گے،آزادی اظہار رائے کا مطلب ملکی سالمیت کو خطرہ میں ڈالنا نہیں ہے،حالانکہ جوڈیشل کمیشن بھی عمران خان کے دھاندلی کے الزامات کو بھی غلط ثابت کرچکا ہے۔پی ٹی آئی کے وکلا نے موقف اختیار کیاکہ حکمرانوں نے دھاندلی سے حکومت بنائی اور اب عدالت کو بھی اپنے سرکاری وکلا کے ذریعے گمراہ کر رہے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہم اس چیز کو پسند نہیں کرتے کہ ہمارے سیاست دان ایک دوسرے کو گالیاں دیں ¾ایک دوسرے پگڑیاں اچھلیں یا برا بھلا کہیں ۔اس طرح قوم کی کوئی خدمت نہیں ہو رہی. ۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تعلیم کی کمی ہے جس پر عدالت نے کہاکہ ایجوکیشن کی کمی نہیں شعور کی کمی ہے۔ فاضل نے قرار دیا کہ پی ٹی آئی کے سینئر وکیل احمد اویس کی دستیابی ہو ئی تو کیس پر مزید سماعت آج 28اکتوبر ورنہ 31اکتوبر بروز پیر تک ملتوی کی جاتی ہے۔ سماعت کے بعد درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے عدالت کو ہر قانونی راستہ بتادیا ہے ،سارے قانونی نکات سے آگاہ کر دیا ہے، اب فیصلہ عدالت کو کرنا ہے۔

مزید : لاہور