حکومت کو کارکنوں کی گرفتاریوں سے روکا جائے ، پی ٹی آئی ،عوامی تحریک ہائی کورٹ پہنچ گئیں

حکومت کو کارکنوں کی گرفتاریوں سے روکا جائے ، پی ٹی آئی ،عوامی تحریک ہائی کورٹ ...
حکومت کو کارکنوں کی گرفتاریوں سے روکا جائے ، پی ٹی آئی ،عوامی تحریک ہائی کورٹ پہنچ گئیں

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے روبرو2نومبرکے احتجاج پر تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ۔

عوامی تحریک کی طرف سے دائر درخواست میں اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے مسلسل جدوجہد کررہی ہیں۔، پانامہ لیکس میں وزیراعظم اور انکے خاندان کے بیرون ملک اثاثوں کا انکشاف ہوا ہے،تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے ہر ایک فورم پر پاناما لیکس کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا، حکومت تحریک انصاف کے 2نومبر کو ہونے والے جلسے کو ناکام بنانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اس سلسلے میں پولیس کو تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاری کے احکامات صادر کر دئیے گئے ہیں۔

حکومتی احکامات ملتے ہی پولیس نے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسہ شروع کر دیا ہے نہ صرف انہیں حراساں کیا جا رہا ہے بلکہ انکی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ درخواست گزار نے اعتراض کیا ہے کہ پرامن احتجاج، ہر سیاسی جماعت کا قانونی اور آئینی حق ہے،لہذا استدعا ہے کہ حکومت کو خلاف قانون ہتھکنڈے استعمال کرنے سے روکا جائے اور گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : لاہور