ہائی کورٹ نے ضلعی حکومتوں کی گزشتہ 3برس کی آڈٹ رپوٹس پبلک اکاونٹس کمیٹی میں پیش کرنے کا حکم دے دیا

ہائی کورٹ نے ضلعی حکومتوں کی گزشتہ 3برس کی آڈٹ رپوٹس پبلک اکاونٹس کمیٹی میں ...
ہائی کورٹ نے ضلعی حکومتوں کی گزشتہ 3برس کی آڈٹ رپوٹس پبلک اکاونٹس کمیٹی میں پیش کرنے کا حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ نے پنجاب حکومت کو ضلعی حکومتوں کی گزشتہ 3برس کی آڈٹ پورٹس پبلک اکاونٹس کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزار پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی درخواست میں پنجاب اسمبلی میں پبلک اکاو ¿نٹس کمیٹی کو فعال بنانے اور ضلعی حکومت کی آڈٹ رپورٹ کمیٹی میں پیش کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔درخواست گزار کے وکیل شیرا ذکا ءایڈووکیٹ نے دعوی کیا کہ حکومت نے پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹیوں کو غیر فعال کر دیا۔ جس کی وجہ سے پبلک اکاونٹس کمیٹیوں کے روبرو ضلعی حکومتوں کی آڈٹ رپورٹس پیش نہیں کی گئیں۔ شیراز ذکاءایڈووکیٹ نے یہ الزام لگایا کہ ضلعی حکومتوں کے بجٹ میں 300ارب روپے کی خود برد کا خدشہ ہے. وکیل کے مطابق خزانے کی رقم کی آڈٹ رپورٹس پبلک اکاونٹس کمیٹیوں کے روبرو پیش نہ کی گئیں اور اسی وجہ اصل حقائق منظر عام پر نہیں آ سکیں گے۔ سرکاری وکیل نے درخواست پر اعتراض کیا اور کہا کہ عدلیہ انتظامی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں ہے.۔لہذا درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کی جائے۔ہائیکورٹ نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب حکومت کو ضلعی حکومتوں کی گزشتہ تین برس کی آڈٹ پورٹس پبلک اکاونٹس کمیٹی کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید :

لاہور -