مودی حکومت اسلام فوبیا کا شکار ،امن کے داعی ڈاکٹر ذاکر نائیک اور اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن دہشت گرد ہیں ،کالعدم قرار دینے کا فیصلہ ،مسودہ قانون تیار کر لیا

مودی حکومت اسلام فوبیا کا شکار ،امن کے داعی ڈاکٹر ذاکر نائیک اور اسلامک ...
مودی حکومت اسلام فوبیا کا شکار ،امن کے داعی ڈاکٹر ذاکر نائیک اور اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن دہشت گرد ہیں ،کالعدم قرار دینے کا فیصلہ ،مسودہ قانون تیار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)مودی حکومت نے ایک اور اسلام دشمن اقدام کا فیصلہ کر لیا ،پوری دنیا میں امن کا پیغام پھیلانے والے مشہور عالمی اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم ’’اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن ‘‘ کو کالعدم قرار دینے کی تیاریاں مکمل کر لیں ،جلد ہی انسداد دہشت گردی قانون کے تحت ’’امن کے داعی ‘‘ کو دہشت گرد قرار دے کرہندوستان میں بین کر دیا جائے گا ۔

بھارتی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق مودی حکومت نے بین الاقوامی اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم ’’اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن ‘‘ کو دہشت گرد قرار دے کر کالعدم کرنے کی کاغذی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور بھارتی وزارت داخلہ آئی آر ایف کو ’’بین ‘‘ کرنے کے لئے مسودہ تیار کر رہی ہے ۔ہندوستانی سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کو ’’غیر قانونی سرگرمیوں ‘‘ کے الزام میں ’’غیر قانونی تنظیم ‘‘ قرار دیا جائے گا کیونکہ ’’اسلام فوبیا‘‘ کے تحت مودی حکومت اور بھارتی وزارت داخلہ کی نام نہاد اور من گھڑت تحقیقات میں اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے زیر نگرانی چلنے والے اسلامی ٹی وی چینل ’’پیس ٹی وی ‘‘ بھی انہیں دہشت گردی کی تعلیمات کو فروغ دینے میں ملوث نظر آیا ہے ،آئی آر ایف کو کالعدم قرار دینے کے لئے تیار کئے جانے والے مسودے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اشتعال انگیز تقاریر نے دہشت گردی اور دہشت گرد پراپیگنڈے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے ،مسودے میں کہا گیا ہے کہ مہارا شٹر پولیس نے بھی اپنی کئی رپورٹس میں نوجوانوں کو شدت پسند اور دہشت گردسرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بنیادی وجہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تقاریر کو قرار دیا ہے ۔بھارتی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ’’قابل اعتراض سرگرمیوں ‘‘ کے لئے غیر ملکی فنڈنگ کو ’’پیس ٹی وی ‘‘ کے ذریعے بھارت منتقل کیااور بھارت میں بیٹھ کر دنیا بھر میں مسلمانوں سے ’’دہشت گرد‘‘ بننے کی اپیل کی ۔

دوسری طرف ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کئی مرتبہ مودی حکومت کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کر تے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ اسلام کے ’’پیغام امن ‘‘ کو دنیا بھر میں پھیلانے کے لئے کام کیا ہے ،ان کے کسی بھی بیان میں دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کے کسی بھی واقعات کی کبھی بھی حمائت نہیں کی ،بھارتی حکومت کے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن اور پیس ٹی وی پر لگائے جانے والے تمام الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں ۔بھارت میں مودی حکومت کی جانب سے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کو کالعدم قرار دینے کی خبر وں پر مسلمان تنظیموں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار اسلام فوبیا میں اس حد تک پاگل ہو چکی ہے کہ اسے دہشت گرد اور امن کے پرچارک کے درمیان کوئی تمیز بھی نہیں رہی ،اگر مودی حکومت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو کالعدم قرار دیا تو پورے بھارت میں مسلمان احتجاج کریں گے ۔