تحریک انصاف نے اصغر خان کیس پر عملدرآمد کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

تحریک انصاف نے اصغر خان کیس پر عملدرآمد کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
تحریک انصاف نے اصغر خان کیس پر عملدرآمد کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف نے اصغر خان کیس پر عملدرآمد کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔اس سلسلے میں آئینی درخواست تحریک انصاف لائرز ونگ کے مرکزی رہنما فیاض مہر ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے.

درخواست  میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 2012ءمیں اصغر خان کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایف آئی کو حکم دیا کہ 1990ءکے انتخابات کے دوران سیاستدانوں میں 140ملین روپے کی بندر بانٹ کی انکوائری کی جائے اور ملوث سیاستدانوں کے خلاف کارروائی کی جائے، فیصلے کے مندرجات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف نے بھی 1990ءمیں پیپلز پارٹی کی حکومت گرانے کے لئے لاکھوں روپے وصول کئے، سپریم کورٹ کے فیصلے کو 4 برس گزر چکے ہیں لیکن وفاقی حکومت اور ایف آئی اے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں. درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پیپلز پارٹی کی حکومت گرانے میں ملوث وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف سمیت دیگر سیاستدانوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے.فیاض مہر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی کو انکوائری کا حکم دے دیاتو وزیر اعظم نواز شریف اگلے انتخابات سے قبل پکڑے جا سکتے ہیں۔

مزید :

لاہور -