حکومتی رویے نے جلتی پر تیل ڈالا ہے ،ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے ،اسلام آباد میں ہر صورت جلسہ کریں گے :مولانا سمیع الحق

حکومتی رویے نے جلتی پر تیل ڈالا ہے ،ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے ...
حکومتی رویے نے جلتی پر تیل ڈالا ہے ،ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے ،اسلام آباد میں ہر صورت جلسہ کریں گے :مولانا سمیع الحق

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام(س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ آج حکومتی رویے نے جلتی پر تیل ڈالا ہے،ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے یہ ٹھیک نہیں ہے، ہر صورت ہمارا جلسہ ہو گا ۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام(س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ کل ہمارا بھی اسلام آباد میں جلسہ ہے،انتظامیہ دباو ڈال  رہی ہے کہ جلسہ منسوخ کیا جائے لیکن ہمارے کارکن اسلام آباد کیلئے نکل چکے ہیں،ملک کی موجودہ صورتحال خطرناک ہے،ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے،حکومت مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آج حکومتی رویے نے جلتی پر تیل ڈالا ہے،ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے یہ ٹھیک نہیں ہے، تحریک انصاف کے کارکنوں پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے ۔مولانا سمیع الحق نے کہا کہ  ملک کوپولیس سٹیٹ بنادیاگیاہے ،حکومت معاملات کومذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے ،ملک کوخانہ جنگی کی طرف دھکیلاجارہاہے جوکہ ٹھیک نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے جلتی پرتیل کاکام کیاہے آج جمعہ کواسلام آبادمیں ہمارابھی جلسہ ہے اورانتظامیہ ہم پردباؤڈال رہی ہے کہ جلسے کومنسوخ کیاجائے ہمارے کارکن جلسے میں شرکت کیلئے شہروں سے نکل چکے ہیں ہر صورت ہماراجلسہ ہوگا۔

مزید : قومی