ہائی کورٹ نے نیب کوپنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کی انکوائری کا حکم دے دیا

ہائی کورٹ نے نیب کوپنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کی ...
ہائی کورٹ نے نیب کوپنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کی انکوائری کا حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران کے خلاف انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔یہ حکم جسٹس وقاص رﺅف مرزا کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے رفیق علوی کی درخواست پر جاری کیا.

درخواست گزار کی طرف سے رائے نزاکت عباس ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا پنجاب یونیورسٹی میں ساڑھے 300 سے زائد اساتذہ اور انتظامی افسروں کو غیرقانونی طور پر بھرتی کیا گیا، ان افسروں کی بھرتیوں کے لئے وائس چانسلر مجاہد کامران نے کسی سنڈیکیٹ اور سینٹ سے کوئی منظوری نہیں لی، غیرقانونی بھرتیوں کے علاوہ مجاہد کامران نے یونیورسٹی کے فنڈز میں اربوں روپے کی کرپشن کر کے اپنے اور اپنے خاندان کے افراد کے غیرقانونی اثاثے بنائے، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ وائس چانسلر کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں اور کرپشن کی انکوائری کے لئے نیب کو درخواست دی لیکن نیب خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے.

ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے ڈی جی نیب پنجاب کو حکم دیا کہ پنجاب یونیورسٹی میں غیرقانونی بھرتیوں اور کرپشن سے متعلق مجاہد کامران کے خلاف ایک ماہ میں انکوائری مکمل کی جائے۔

مزید :

لاہور -