اسلام آباد میں تحریک انصاف کے خلاف کارروائی پولیس کریک ڈاؤن نہیں تھا،دفعہ 144پر ایکشن لیا گیا :اسلام آباد انتظامیہ

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے خلاف کارروائی پولیس کریک ڈاؤن نہیں تھا،دفعہ ...
اسلام آباد میں تحریک انصاف کے خلاف کارروائی پولیس کریک ڈاؤن نہیں تھا،دفعہ 144پر ایکشن لیا گیا :اسلام آباد انتظامیہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد انتظامیہ نے ای الیون سیکٹر میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر کارروائی قطعی طور پر ایک پولیس کریک ڈاؤن نہیں تھا،دفعہ 144کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی

اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق یہ کاروائی اس لیے کی گئی کیونکہ شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود ایک سیاسی جماعت نے بغیر اجازت کنونشن کا انعقاد کیا۔ مقامی پی ٹی آئی ایم این اے اسد عمر کو انتظامیہ کی طرف سے باقاعدہ اجازت لینے کی تلقین کے باوجود نہ تو ضلعی انتظامیہ کو درخواست کی گئی اور نہ ہی کسی قسم کی اجازت لی گئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں گذشتہ ساڑھے تین سال سے سیاسی سرگرمیوں کی پوری اجازت ہے بشرطیکہ وہ قانون کے دائرے میں ہوں۔

ٹیلی نار اور بیکن ہاﺅس نے مل کر گینز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا, کیا کارنامہ کردکھایا؟ تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : اسلام آباد