لال حویلی کے باہر پولیس کا کریک ڈاون،کارکنوں کی گرفتاریاں جاری

لال حویلی کے باہر پولیس کا کریک ڈاون،کارکنوں کی گرفتاریاں جاری
لال حویلی کے باہر پولیس کا کریک ڈاون،کارکنوں کی گرفتاریاں جاری

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) لال حویلی کے باہر پولیس کا کریک ڈاون شروع ہوگیا ، پولیس نے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان پر دھاوا بول کر گرفتاریاں شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لال حویلی کے باہرکارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، کارکنان کودفعہ 144کی بنا پر کارکنان کو گرفتار کیا جائے گا۔پولیس کی جانب سے لال حویلی کی طرف سامان لے کر جانے والی گاڑیاں بھی روک لی گئی ہیں ۔کریک ڈاون کے دوران پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حویلی کے باہر کارکنان کل کے جلسے کی تیاریاں کر رہے تھے،پولیس نے سٹیج بھی ہٹا دیا ہے اور ساونڈ سسٹم بھی ساتھ لے گئی ہے۔لال حویلی کے اطراف پولیس کی 40گاڑیاں موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کل خطاب کریں گے اور پھر تاریخی ریلی کا آغاز ہوگا، ریلی کا اختتام کہاں ہوگا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

مزید : راولپنڈی