پر امن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے ،حالات کنٹرول کرنا عدالتوں کا نہیں ریاستی اداروں کا کام ہے :سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

پر امن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے ،حالات کنٹرول کرنا عدالتوں کا ...
پر امن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے ،حالات کنٹرول کرنا عدالتوں کا نہیں ریاستی اداروں کا کام ہے :سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے اور پی ٹی آئی بھی ایک سیاسی جماعت ہے، جسے یہ حق استعمال کرنے سے نہیں روکا جا سکتا، عدالتوں کا ہرگز یہ کام نہیں ہے کہ وہ حالات کو کنٹرول کریں، یہ کام ریاستی اداروں کا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر سید علی ظفر کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت حکومت کو افواج پاکستان کی مدد لینے کا اختیار حاصل ہے لیکن ان اختیارات کا استعمال صرف اور صرف اسی صورت کیا جا سکتا ہے جب پولیس اور دیگر سول ادارے امن وامان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہوں اور جانی و مالی نقصان او رتشدد کا سخت اندیشہ ہو، فی الوقت ایسی کوئی صورت حال نظر نہیں آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے اور پی ٹی آئی بھی ایک سیاسی جماعت ہے جسے یہ حق استعمال کرنے سے نہیں روکا جا سکتا ہے لیکن پی ٹی آئی کا بھی یہ فرض ہے کہ وہ یقین دھانی کروائے کہ اس کے احتجاج میں کسی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوگی اوراسلام آباد کے عوام کے روز مرہ کے کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی ۔ سید علی ظفر نے مزید کہا کہ عدالتوں کا ہرگز یہ کام نہیں ہے کہ وہ حالات کو کنٹرول کریں، یہ کام ریاستی اداروں کا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -