کراچی ،نیشنل بینک اور Bycoمیں کیش مینجمنٹ کا معاہدہ

کراچی ،نیشنل بینک اور Bycoمیں کیش مینجمنٹ کا معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) نیشنل بینک آف پاکستان اور بائی کو کے درمیان کیش مینجمنٹ (کلیکشن) کا معاہدہ طے پاگیا ۔ اس معاہدے کے تحت تمام Byco ڈیلرز اپنی رقوم نیشنل بینک کی ملک بھر کی برانچوں میں Byco کے حق میں ڈپازٹ کروائیں گے۔ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب نیشنل بینک کے صدر دفتر میں منعقد کی گئی۔ چیئرمین Byco عامر عباسی ، سی ای او اسد اظہر صدیقی، گروپ ٹریزر نعیم اصغر ملک، محمد سعد وحید، صدر نیشنل بینک سید احمد اقبال اشرف، مدثر ایچ خان، احمد نسیم، ودیگر نے تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مدثر خان نے کہا کہ نیشنل بینک نظریات پیش ہی نہیں کرتا بلکہ ان کو عملی شکل بھی دیتا ہے۔ Byco پیٹرولیم انڈسٹری میں ایک مستحکم نام ہے جبکہ نیشنل بینک پاکستان ہم میں اپنے مربوط اور مؤثر نیٹ ورک کے باعث ایک مضبوط بینک ہے۔ اس موقع پر سی ای اوByco اسد صدیقی نے کہا کہ Byco آئل ریفائننگ، پیٹرولیم مارکیٹنگ، کیمیکل مینوفیکچرنگ کے کاروبار میں ایک تیزی سے ترقی کرنے والاادارہ ہے۔ پاکستان کے ایک بڑے بینک سے کاروبار کسٹمرز کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے نئے راستے کھولے گا۔