خاتون وکیل راتوں رات ارب پتی بن گئی، سو کر اٹھی تو اتنی امیر ہوچکی تھی کہ جان کر آپ بھی کہیں گے قسمت ہو تو ایسی

خاتون وکیل راتوں رات ارب پتی بن گئی، سو کر اٹھی تو اتنی امیر ہوچکی تھی کہ جان ...
خاتون وکیل راتوں رات ارب پتی بن گئی، سو کر اٹھی تو اتنی امیر ہوچکی تھی کہ جان کر آپ بھی کہیں گے قسمت ہو تو ایسی

  

سڈنی(نیوز ڈیسک) اکثر لوگ تو دولت کے تعاقب میں زندگی بھر بھٹکتے رہتے ہیں لیکن یہ نایاب پرندہ ان کے ہاتھ نہیں آتا، مگر کچھ ایسے خوش قسمت بھی ہوتے ہیں کہ یہ بن بلائے ان کے آنگن میں اتر آتا ہے۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی خاتون وکیل کلیئر ون رائٹ کو بھی آپ ایسے خوش قسمت لوگوں میں شمار کر سکتے ہیں۔ چند دن قبل وہ صبح سو کر اٹھیں تو پتا چلا کہ ان کے اکاﺅنٹ میں کروڑوں ڈالر کی رقم منتقل ہو چکی ہے۔ انہیں نیشنل آسٹریلیا بینک کی جانب سے ایک خط موصول ہوا جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کا گھر کے لئے لیا گیا تمام قرض ادا ہو چکا ہے جبکہ اضافی 24.5 ملین ڈالر (تقریباً اڑھائی ارب پاکستانی روپے) کی رقم بھی ان کے اکاﺅنٹ میں جمع کردی گئی ہے۔

دنیا کی خوبصورت ترین لیڈی ڈاکٹر جس کو نبض دکھانے کیلئے مرد بیمار ہونے کی ایکٹنگ کرنے لگے

کلیئر کا کہنا ہے کہ وہ یہ خط دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئیں۔ انہوں نے اپنا بینک اکاﺅنٹ چیک کیا تو واقعہ اس میں کروڑوں ڈالر کی رقم منتقل ہو چکی تھی۔ وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے اس معاملے کی بینک کو اطلاع دی ہے لیکن اس کے باوجود بھاری رقم اب بھی ان کے اکاﺅنٹ میں موجود ہے۔ اس دلچسپ صورتحال پر ازراہ تفنن ان کا کہنا تھا ”میں ایک وکیل ہوں اس لئے میں نے یہ رقم نہیں نکلوائی، ورنہ میں چاہتی تو اس رقم کے ساتھ ملک سے فرار بھی ہوسکتی تھی۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -