ماضی کے فیصلے غلط ،تحریک انصاف کی حکومت نے سفیروں کی تعیناتیاں میرٹ پر کیں ، شمشاد احمد

ماضی کے فیصلے غلط ،تحریک انصاف کی حکومت نے سفیروں کی تعیناتیاں میرٹ پر کیں ، ...
ماضی کے فیصلے غلط ،تحریک انصاف کی حکومت نے سفیروں کی تعیناتیاں میرٹ پر کیں ، شمشاد احمد

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے سفیروں کی حالیہ تقرریاں میرٹ پر کی ہیں اور یہ ایک اچھی پیش رفت ہے ، ماضی میں غلط فیصلے کئے جاتے رہے ،سفیروں کی تعیناتی کیلئے دفتر خارجہ کے ماہرین کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شمشاد احمد نے کہاکہ موجودہ حکومت کی جانب سے سفیروں کی بہت اچھی تقرریاں کی جارہی ہے ، ماضی میں بہت سے غلط فیصلے ہوتے رہے ہیں،حالیہ جو تقرریاں کی گئی ہیں یہ میرٹ پر کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں جس سفیر کوتبدیل کیا جارہاہے میں اس تفصیل میں نہیں جانا چاہتاکہ ان کی تقرری کیسے کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو سفیر تعینات کئے گئے ہیں ، وہ مستحق ہیں کہ ان کو ان پوسٹوں پر لگایا جائے ، بڑے دارالحکومتوں میں قابل ڈپلومیٹس کا تقرر کیا جاناچاہئے کیونکہ وہاں بہت سے معاملات ہوتے ہیں اور ان سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمارے فارن آفس کے ماہرین کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا ۔

مزید : قومی