پاکستان سےثالثی کیلئے رابطہ نہیں کیا ، عمران خان کی بات پر غور کریں گے :حوثی باغی

پاکستان سےثالثی کیلئے رابطہ نہیں کیا ، عمران خان کی بات پر غور کریں گے :حوثی ...
پاکستان سےثالثی کیلئے رابطہ نہیں کیا ، عمران خان کی بات پر غور کریں گے :حوثی باغی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعا (ڈیلی پاکستان آن لائن)حوثی باغیوں نے کہاہے کہ عمران خان کی بات پر غو ر کریں گے، یمن جنگ کے خاتمے کیلئے جوبھی کوشش کرے گا ، اس سے تعاون کریں گے ،پاکستان سے ثالثی کیلئے رابطہ نہیں کیا ۔

جیونیوز کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی بات پر غور کریں گے ، یمن جنگ کے خاتمے کیلئے جو بھی کوشش کرے گا اس سے تعاون کیا جائیگا ۔حوثی باغیوں نے یہ بھی کہاہے کہ ان کی جانب سے ثالثی کیلئے پاکستان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیااور نہ ہے۔
دوسری جانب سے پاکستان میں یمنی سفارت خانے نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ میڈیا کا کچھ حصہ یمن میں حوثی ملیشیا کی جنگ کو یمن اور سعودی عرب کی جنگ ظاہر کیا جارہے، اعلامیہ کے مطابق حوثی ملیشیا کی بغاوت کے باعث یمن میں جنگ بھڑک اٹھی اور حوثی باغیوں نے امن کیلئے تمام اقدامات کومسترد کردیا جس پر یمنی صدر اور عوام حوثی ملیشیا کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور بغاوت کے خلاف سعودی عرب سمیت دیگر ممالک سے مدد کی درخواست کی ۔