شاہین آفریدی نے کمال کر دیا، پاکستانی بے اختیار داد دینے پر مجبور ہو گئے

شاہین آفریدی نے کمال کر دیا، پاکستانی بے اختیار داد دینے پر مجبور ہو گئے
شاہین آفریدی نے کمال کر دیا، پاکستانی بے اختیار داد دینے پر مجبور ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی نے آخری اوور میں 23 رنز کا دفاع کرتے ہوئے 2 خطرناک کھلاڑی کی وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کو جیت سے ہمکنار کرا دیا۔
سنسنی خیز میچ میں گلین میکس ویل اور نیتھن کولٹر نیل نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے جیت کی امید تو پیدا کر لی مگر شاہین آفریدی نے شاندار باﺅلنگ سے ان کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا اور شدید دباﺅ میں آخری اوور کراتے ہوئے پاکستان کو میچ جتوا دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی 20 میچ میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی ہے اور یہ پاکستان کی مسلسل 10 ویں ٹی 20 سیریز میں فتح ہے۔

مزید :

کھیل -