سیاستدانوں اور عالمی نشریاتی ادارے کے بعد مشہور ہالی ووڈ اداکار کو بھی بم لفافہ موصول

سیاستدانوں اور عالمی نشریاتی ادارے کے بعد مشہور ہالی ووڈ اداکار کو بھی بم ...
سیاستدانوں اور عالمی نشریاتی ادارے کے بعد مشہور ہالی ووڈ اداکار کو بھی بم لفافہ موصول

  

واشنگٹن (آن لائن) عالمی نشریاتی ادارے اور سینئر ڈیموکریٹک رہنماؤں کے بعد ہا لی ووڈ کے مشہور اداکار روبرٹ ڈی نیرو کے ریسٹورنٹ پر بھی مشتبہ پیکج موصول ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ 'ڈیوائس' ہوٹل ٹریبیکا گرل پر موصول ہوا۔اس حوالے سے کہا گیا کہ اگر پیکج کا تعلق 'پائپ بم' سے ہے تو یہ رواں ہفتے ملنے والا 9واں بارودی مواد ہوگا۔واضح رہے کہ اب تک جتنے بھی مشتبہ پیکج اہم شخصیات کو موصول ہوئے وہ تمام افراد امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ کے فیصلوں پر شدید تنقید کرتے رہے ہیں۔ہا لی ووڈ کے اداکار روبرٹ ڈی نیرو ڈونلڈٹرمپ کے مخالف سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے ایک مرتبہ ٹرمپ انتظامیہ کو 'قومی بربادی' کے مترادف قرار دیا تھا۔آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کی ٹونی ایوارڈز میں کی گئی تنقید پر صدر ڈونلڈٹرمپ نے ڈی نیرو کو 'انتہائی کم ذہانت' کا حامل کہا تھا۔عبوری انتخابات سے محض 2 ہفتے قبل مشتبہ پیکج یا پائپ بم سے متعلق خبروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ میڈیا 'مسلسل منفی اور کبھی کبھار جھوٹی خبروں سے باز رہے'۔جس کے جواب پر سابق سی آئی اے ڈائریکٹر جان برینن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹوئٹ کیا کہ 'دوسروں پر الزام لگانا بند کرو، شیشے میں دیکھو، تمھاری نفرت اور توہین آمیز تقریر اور جسمانی طور پر نقصان پہنچانے کے لیے اکسانے والا رویہ شرم ناک ہے۔اس سے قبل امریکی خفیہ سروس نے ہیلری کلنٹن سمیت سابق امریکی صدر باراک اوباما کو ارسال کیے گئے ‘بم’ اپنے قبضے میں کرلیے تھے۔

مزید : تفریح