’’ہماری جیت اگر آپ مان لیں گے تو بڑی۔۔۔‘‘ سرفراز احمد نے رمیز راجہ سے ایسی بات کہہ دی کہ ہنسی کا طوفان آ گیا

’’ہماری جیت اگر آپ مان لیں گے تو بڑی۔۔۔‘‘ سرفراز احمد نے رمیز راجہ سے ایسی ...
’’ہماری جیت اگر آپ مان لیں گے تو بڑی۔۔۔‘‘ سرفراز احمد نے رمیز راجہ سے ایسی بات کہہ دی کہ ہنسی کا طوفان آ گیا

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے رمیز راجہ سے کہا ہے کہ آج کے میچ میں فتح ہماری بہت بڑی جیت ہے اگر آپ مان لیں تو۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے اختتام پر سابق کرکٹر رمیز راجہ نے سرفراز احمد سے میچ میں جیت سے متعلق سوال کیا جس پر کپتان کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کے میچ میں فتح ہماری بہت بڑی جیت ہے اگر آپ مان لیں تو، جس پر رمیز راجہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ جی ہاں! کیوں نہیں ہم سب اس بات کو مانیں گے، آ پ نے آسٹریلیا کی ٹیم کو شکست دی ہے کسی ’’ آئیں بائیں شائیں ‘‘ ٹیم کو نہیں ہرایا۔ سرفراز نے مزید گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عماد وسیم کے ٹیم میں نہ ہونے سے کمی محسوس ہورہی تھی لیکن ان کے آنے سے کمی پوری ہوگئی ہے جبکہ حفیظ بھائی کی جب بھی ضرورت پڑی وہ ہمارے ساتھ ہوتے ہیں۔ہماری فیلڈنگ میں بہت بہتری آئی ہے جبکہ سپن باولنگ اچھی ہو رہی ہے ۔

کپتان کا کہناتھا کہ آصف علی اور فہیم اگر 3سے 4اوور کھیل جاتے تو ہم اس سے بڑا ہدف دے سکتے تھے ، ہماری جیت کا پوری ٹیم کو جاتا ہے جبکہ شاہین آفریدی میں بڑا باولر بننے کی صلاحیت ہے اور انہوں نے آج یہ صلاحیت دکھادی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے ساتھ جاری 3ٹی 20میچ کی سرسیز میں دبئی میں ہونے والے دوسرے ٹی 20میچ میں کینگروز کو14رنز سے شکست دے کر 2صفر سے سیریز اپنے نام کر لی ہے ۔

مزید : کھیل