بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پونے(آئی این پی)بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (آج)ہفتہ کو پونے میں کھیلا جائے گا۔بھارتی ٹیم کو مہمان ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا دوسرا میچ ٹائی ہوگیا تھا۔ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد کالی آندھی کو اب ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم کا چیلنج درپیش ہے۔ اس سے قبل کالی آندھی کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 272 رنز اور دوسرے ٹیسٹ میں 10وکٹوں سے شکست کے بعد سیریز میں کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ 27 اکتوبر کو پونے میں کھیلا جائیگا، چوتھا ون ڈے میچ 29 اکتوبر کو ممبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے یکم نومبر کو تھروواناتھا پورم میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔