لاہور ریجن بلوز ، وائٹس کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ کل ہوگا

لاہور ریجن بلوز ، وائٹس کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ کل ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)شہریار ٹریڈرز کے اشتراک سے قائد اعظم ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر لاہور ریجن بلوز اور لاہور وائٹس کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب کل (اتوار )28اکتوبر لاہور کے مقامی ہوٹل میں شام 7بجے سجائی جائے گی ترجمان لاہور ریجن عابد حسین کے مطابق پر رونق تقریب لاہور کی دونوں ٹیموں کے تمام اراکین ، ٹیم آفیشلز، ایل سی سی اے کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین جن میں وسیم انور سیکرٹری، محمد ارشد خازن، ایگزیکٹو ممبر احمد ایاز خان اور نصیر شہزاد شامل ہیں کو بھی مدعو کیا گیا ہے، ایسٹ زون کے صدر نجف حمید خان، نارتھ زون کے صدر مسعود انور اور ویسٹ زون کے صدر سردار نوشاد بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے موجود ہوں گے اس کے ساتھ ساتھ لاہور ریجن کی سلیکشن کمیٹی کے تمام اراکین کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے ترجمان کے مطابق صدر لاہور ریجن و ممبر گورننگ بورڈ پی سی بی شاہ ریز عبداللہ خان روکھڑی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جو ٹورنامنٹ میں بہترین انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں تعریفی اسناد اورانعامات بھی تقسیم کریں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی