کیرولین کو شکست،الینا سویٹولینا ڈبلیو ٹی اے فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

کیرولین کو شکست،الینا سویٹولینا ڈبلیو ٹی اے فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ...

سنگاپور (آئی این پی)یوکرائن کی نامور ٹینس سٹار الینا سویٹولینا اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ ڈنمارک کی سابق عالمی چیمپئن کیرولین وزنائیکی کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سنگاپور میں جاری سیزن کے آخری ڈبلیو ٹی اے فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں یوکرائن کی الینا سویٹو لینا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی کو شکست فاش دے کر ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔الینا سویٹولینا کی فتح کا سکور 5-7، 7-5 اور 6-3 تھا۔ الینا سویٹولینا نے کہا ہے کہ وہ اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کرینگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی